• news

مودی نے بھارت کا ایک بڑا حصہ چین کے حوالے کر دیا، راہول گاندھی


نئی دلی (اے پی پی)انڈین نیشنل کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت کی زمین کا ایک بڑا حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کر دیا ہے۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راہول گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ چین نے اپریل 2020تک کی حالت کو بحال کرنے کے بھارت کے مطالبے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے، وزیر اعظم نے بغیر کسی وجہ کے چین کو 1000مربع کلو میٹر زمین دی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ بھارت کا جو حصہ خاموشی سے چین کے حوالے کیا گیا کیا وہ واپس ملے گااور کیا بھارتی حکومت بتا سکتی ہے کہ اس علاقے کو دوبارہ کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن