• news

سرکاری املاک توڑپھوڑ کیس: ٹی ایل پی کے 16 کارکن رہا


لاہور (خبر نگار) انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے توڑپھوڑ اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے کیس میں تحریک لبیک کے 16 کارکنان رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ پراسیکیوشن الزامات ثابت نہیں کر سکی۔ ملزمان میں فیض‘ احسان ظفر باجوہ‘ ذیشان باجوہ‘ عرفان‘ دانش‘ نعیم‘ عمران اور ہارون و دیگر شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف 2021ء میں تھانہ شاہدرہ میں مقدمہ درج ہوا۔
16 رہا

ای پیپر-دی نیشن