• news

 معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے ،اسد عمر


اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے ہماری جماعت کی حکومت کے پہلے 5 ماہ اور امپورٹڈ حکومت کے پانچ ماہ میں معاشی صورتحال کا تقابلی جائزہ پیش کر دیاآج کل معیشت انتہائی خطرناک صورتحال کی جانب بڑھ رہی ہے کہا گیا کہ آئی ایم ایف کا معاہدہ ہونے کے باوجود حالات بہتر ہو جائیںگے اسد عمرنے کہا کہ آئی ایم ایف کے معاہدے کے باوجود روپے کی قدر میں تیزی سے کمی آئی اور مارکیٹ میں ہیجان ہے بین الاقومی منڈیوں کو بھی پاکستان کے تیزی سے دیوالیہ ہونے کے خدشات لاحق ہیں انہوں نے کہا ہمیں موازنہ کرنا چاہئے عمران خان کی حکومت اور امپورٹڈ حکومت کے دوران بیرونی خطرات کیا درپیش رہیٰعوام کو پتہ چلنا چاہئے عمران خان نااہل تھے یا امپورٹڈ حکومت نااہل ہے ۔ جب عمران خان وزیراعظم بنے تو سٹیٹ بینک کے ذخائر 9.8 ارب ڈالر تھے جب عمران خان کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو سٹیٹ بینک کے ذخائر 11.4 ارب ڈالر کے تھے جب امپورٹڈ حکومت آئی تو انکے پاس پہلے سے ہی 1.6 ارب ڈالر کے زائد ذخائر موجود تھے  اب وقت آ گیا پاکستان اور عوام پر رحم کیا جائے اب عوام کو ملکی فیصلے کرنے کا اختیار دے دیاجائے سیاسی انتشار اور بحران کے خاتمے کے بغیر ملکی معیشت ٹھیک نہیں کی جا سکتی.۔

ای پیپر-دی نیشن