جھڑپیںجاری‘ ہلاکتیں 150 :آذری فوج نے 10 کلو میٹر پر قبضہ کر لیا: آرمینیا
یروآن(این این آئی )آرمینیا نے آذربائیجان پر شدید جھڑپوں کے دوران ان کی سرحد کے اندر ایک حصے پر قبضہ کرنے کا الزام عائد کیا ہے جہاں جھڑپوں کے نتیجے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 150 ہو گئی۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق ماسکو کے قریبی اتحادی آرمینیا سے جھڑپیں دو روز سے جاری ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دوسرے روز ان جھڑپوں کی شدت میں نمایاں کمی آئی لیکن باکو اور یریوان نے روس کی ثالثی میں ہونے والی ایک نازک جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات ایک دوسرے پر عائد کیے۔آرمینیا نے کہا آذربائیجان کی جانب سے دیہاتوں پر کی گئی گولہ باری سے سینکڑوں شہری اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے تاہم باکو نے اس الزام کی واضح طور پر تردید کردی ۔دارالحکومت یریوان میں قانون سازوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمینیا کے وزیر اعظم نکول پشینیان نے کہا کہ دشمن نے گزشتہ برس مئی میں آرمینیا کی زمین کے 40 مربع کلومیٹر علاقے پر قبضہ کیا تھا اور اب 10 مربع کلومیٹر پر مزید قبضہ کر لیا ۔