ڈاکے چوریاں: کاہنہ میں ڈاکو کی گھر میں گھس کر لوٹ مار‘ گیراج میں کھڑی کار پر فرار
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں ڈاکوئوں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔ کاہنہ میں مسلح ڈاکو عثمان کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کرایک کمرے میں بند کر کے18لاکھ، 4تولے زیورات اور گھڑیا ں لوٹ لیں اور گھر کے گیراج میں کھڑی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہو گیا ہے۔ نولکھا میں بنک سے رقم لے کر نکلنے والے ایک کمپنی کے منیجر سے اسلحہ کے زور پر 15لاکھ، شاہدرہ میں شہباز کے گودام میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 6لاکھ کے خشک دودھ کی بوریاں اور موٹر سائیکل، کوٹ لکھپت میں ساجد سے 1لاکھ 25ہزار اور موبائل فون، مستی گیٹ میں وقاص سے 2لاکھ 5ہزار اور موبائل فون ، چوہنگ میں حمزہ سے موٹر سائیکل اور موبائل فون، نواب ٹاؤن میں شبیر سے 27ہزار اور موبائل فون، ٹبی سٹی میں نوید سے 25 اور موبائل فون، نواں کوٹ میں سلطان سے 20ہزار اور موبائل فون، لوئر مال میں بابر سے 18ہزار اور موبائل فون، لاری اڈہ میں فیضان سے10ہزار موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے فیکٹری ایریا میں انعام الحق کے گھر سے 52لاکھ اور زیورات، ہڈیارہ میںعرفان کی حویلی کے تالے توڑ کر18لاکھ زیورات، ایل ای ڈیز اور موٹر سائیکل مصطفی ٹاؤن اور گڑھی شاہو کے علاقوں سے2 کاریں، مغلپورہ سے رکشہ جبکہ ملت پارک، لاری اڈہ، شادمان، گڑھی شاہو، اچھرہ اور اقبال ٹاؤن سے 6موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔