• news

وزیر آباد میں غیرت کے نام  پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل


وزیر آباد (نامہ نگار) غیرت کے نام پر بھائی نے بہن  کو قتل کر دیا۔ نعش پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ وزیر آباد کے علاقہ احمد نگر رحمت کالونی کی رہائشی 22 سالہ عاصمہ نامی لڑکی پر بھائی بابر نے گولیاں چلا دیں۔ بابر کو بہن کے چال چلن پر شک تھا، جس کی بنا پر یہ واقعہ پیش آیا۔ ملزم واقعے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس تھانہ صدر نے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر کے مذید تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن