کینیڈا میں منکی پاکس کے 1338 کیس رپورٹ
اوٹاوا(اے پی پی)کینیڈا میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران منکی پاکس کے 1338 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔چینی خبر رساں ادارے نے کینیڈا کی پبلک ہیلتھ ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ ملک بھر میں منکی پاکس کے 1338کیسز میں 631کیس اونٹاریو سے، 515 کیوبیک سے، 150 کا برٹش کولمبیا، 34 کا البرٹا، 3 سکیچیوان، 2 یوکون،ایک نووا اسکاٹیا،ایک مانیٹوبا اور ایک نیو برنسوک سے رپورٹ ہوئے ہیں۔ منکی پاکس ایک وائرل بیماری ہے جو کسی متاثرہ شخص کے قریبی رابطے سے پھیل سکتی ہے، بشمول گلے ملنے، بوسے لینے اور مالش کرنے سے لگ سکتی ہے۔