• news

گھریلو جھگڑے، شادی سے انکار، خاتون سمیت 4 افراد کی خود کشی 


لاہور، کاہنہ، فیروز والہ، فیصل آباد، بھکھی (نامہ نگاران) گھریلو جھگڑے، شادی سے انکار پر خاتون سمیت 4 افراد نے خود کشی کر لی۔ واقعات لاہور، شیخوپورہ، جھنگ میں پیش آئے۔ لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں 30 سالہ نوجوان نے شادی سے انکار پر فائرنگ  کر کے تین بچوں کی ماں کو شدید زخمی کرنے کے بعد سر میں گولی مار کر خود کشی کر لی۔ خاتون کو تشویشناک حالت میں طبی ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں سلیم نے شادی سے انکار پر تہمینہ پر فائرنگ کر دی، وہ سینے میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گئی جس کے بعد سلیم نے اپنے سر میں گولی مار لی۔ جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا ہے۔ سلیم گلو کوٹ کا رہائشی تھا۔ زخمی خاتون نے پولیس کو بتایا ہے سلیم مجھ سے شادی کرنا چاہتا تھا۔ میرے انکار پر اس نے یہ قدم اٹھایا ہے۔ گھریلو پریشانی سے دلبرداشتہ ہوکر پولیس ہیڈ کانسٹیبل الیاس نے خود کو گولی مار کر خود کشی کر لی۔ تھانہ بھکھی کے علاقہ ٹبی ہمبو کے رہائشی پولیس ہیڈ کانسٹیبل الیاس پی سی ہیڈ کوارٹر فاروق آباد میں تعینات تھا۔ متوفی تین بچوں کا باپ تھا۔ کاہنہ کے علاقے نشتر کالونی اٹاری  سروبہ میں 34 سالہ عقیل نے گزشتہ روز گھریلو لڑائی جھگڑے پر دلبرداشتہ ہوکر زہریلی گولیاں کھا لیں، جس سے اس کی طبیعت ناساز ہو گئی، جس کو جنرل ہسپتال منتقل کیا مگر  وہ جانبر نہ ہو سکی۔ گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر جھنگ کی رہائشی سکینہ نے زہریلا کیمیکل پی لیا۔

ای پیپر-دی نیشن