دو روز گزر گئے ، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کاا علان نہ ہو سکا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) دو روز گذر گئے مگر حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی نئے قیمتوں کاا علان نہیں کر سکی جس کی وجہ سے مارکیٹ میں کنفیوژن کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی رسد میں خلل پڑنا شروع ہو گیا ہے اور افواہیں جنم لے رہی ہیں ، اس سے قبل بھی ماضی میں مقررہ وقت پر ایک دوبار اعلان نہیں کیا جا سکا تھا ، ،تاہم اس کی باضابطہ اطلا ع وزارت خزانہ کی جانب سے دی گئی تھی ،تاہم اس بار پہلی دفعہ ایسا ہوا کہ وزارت خزانہ رسمی طور پر کچھ نہیںکہہ رہی اور غیر رسمی رابطوں میں ساری ذمہ داری ر وزیر عظم کے دفتر پر ڈالی جا رہی ہے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی وطن واپسی پر ہی تیل کی نئی قیمت کاا علا ن کیا جا سکے گا ،آج ہفتہ کو نئی قیمت کا اعلان متوقع ہے ۔