• news

تلاشی کارروائیاں جاری ، جماعت اسلامی کے 5 رہنماؤں سمیت 7 علمائے کرام گرفتار 

راجوری، سری نگر (کے پی آئی ) بھارت کے غیر قانونی قبضے والے کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کارروائیاں جاری ہیں۔ جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے پانچ رہنماوں سمیت  مقبوضہ جموں وکشمیر کے7 سرکردہ علمائے کرام کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں جمعیت اہلحدیث کے رہنما مولانا مشتاق احمد ویری، عبدالرشید داودی، جماعت اسلامی کے رہنما عبدالمجید دار المدنی، فہیم رمضان اور غازی معین الدین بھی شامل ہیں۔جبکہ ضلع راجوری میں دو الگ الگ حادثات میں 5 مسافر ہلاک جبکہ 22 دیگر زخمی ہو گئے ہیں۔ پہلے حادثے میں سرنکوٹ پونچھ سے جموں جا رہی ایک گاڑی سڑک سے لڑھک ایک گہری کھائی میں جا گری۔ قبل ازیں کوٹرانکہ سے راجوری جا رہی ایک گاڑی مندرگالا کے نزدیک سڑک سے لڑھک گئی جس کے نتیجے میں اس میں سوار سات افراد زخمی ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ زخمیوں میں دو کمسن بچے اور چار خواتین شامل ہیں۔ دوسری جانب بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی نے مقبوضہ کشمیر میں نئی سیاسی جماعت کے قیام کی  تیاری شروع کر دی ہے جو جموں وکشمیر میں بی جے پی کی اتحادی ہو سکتی ہے ۔ اس منصوبے  پر عمل درامد کے لیے  مقبوضہ کشمیر کے سابق  وزیر اعلی ، سابق بھارتی وزیر اور کانگریس کے سابق رہنما غلام نبی آزاد مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن