لاہور چیمبرآف کامرس کے انتخابات ذوالفقار علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار
لاہور( کامرس رپورٹر) ڈائریکٹرجنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے لاہور چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کارپوریٹ کلاس کے انتخابات کیلئے حصہ لینے والے امیدوارذولفقار علی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قراردیدیا ہے اور لاہور چیمبر کے انتخابات کیلئے مقرر کئے جانے والے الیکشن کمشن کو کاغذات نامزدگی کو انتخابی امیدواروں میں شامل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ لاہور چیمبر کے انتخابات کیلئے مقرر کئے جانے والے الیکشن کمشن نے کاغذات نامزدگی امیدوار کے دستخط غلط ہونے پر مسترد کیے تھے۔ جس پر امیداور ذولفقار علی نے الیکشن کمشن کے فیصلے کو ڈی جی ٹی او میں چیلنج کردیا تھا ۔ اب کارپوریٹ کلاس کی 7 نشستوں پر انتخابات26 ستمبر کو ہونگے جس میں کارپوریٹ کلاس کی 7 نشستوں پر 8 امیدواروں کے مابین ووٹنگ ہونگی۔