بجلی بل ناقابل برداشت،70فیصدانڈسٹری بند،ملک کیلئے خطرناک: چوہدری حبیب
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملزایسوسی ایشن کے سابق ریجنل چیئرمین چوہدری حبیب احمدگجرنے 70فیصدانڈسٹری کی بندش اوربے روزگارہونے والے مزدوروں اور مالکان کے درمیان ہونے والے جھگڑوں کو ملک اورقوم کیلئے خطرناک قراردے دیاہے۔توانائی بحران اوربجلی کی قیمت میں ناقابلِ برداشت اضافہ کے بعد صرف ایک شہرفیصل آبادکے253صنعتی اداروں میں سے53چل رہے ہیں جبکہ200سے زائدبندہوچکے ہیں جوچل رہے ہیں اُن کی سیلزبھی85فیصدسے کم ہوکر15فیصدرہ گئی ہے۔اداروں کی بندش سے شائد کم جبکہ چلانے سے زیادہ نقصان ہورہاہے۔اُنہوں نے صدرپاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ سربراہ مملکت کی حیثیت سے مقتدرجماعت سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کو اپنی پیشکش کے مطابق ایک ٹیبل پربٹھاکرالیکشن سمیت دیگراصلاحات کیلئے اپناکرداراداکریں۔سپنگ ملز85فیصدبندہے مزیدلیبربھی فارغ ہوگی جس سے حالات مزیدخراب ہونے کاخدشہ ہے۔