• news

جمعہ ‘چہلم حضرت امام حسینؓ ‘عرس داتا گنج بخشؒ‘شہر بھر کی سکیورٹی ہائی الرٹ


لاہور(نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت میں گزشتہ روز نماز جمعہ ،عرس داتا دربار اورچہلم حضرت امام حسین کی آمد کی وجہ سے سیکورٹی ہائی الرٹ کی گئی تھی ۔12ہزارسے زائد پولیس افسران و اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔چہلم حضرت امام حسین کی مجالس پر پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔پولیس نے آج چہلم حضرت امام حسین کے نکلنے والے جلوس کے تمام راستوں اور اس سے ملحقہ سڑکوں کو پولیس نے خاردار تاریں اور لوہے کے بیرئیر لگا کر بند کر دیاہے ۔ جلوس میں داخل ہونے کیلئے ایک داخلی اور ایک خارجی راستہ رکھا جائیگا۔لیڈیز پولیس کو بھی تعینات کیا گیا تھا اور کسی کو بھی تلاشی لئے بغیر مجلس اور جلوس کی حدود میں داخل نہیں ہونے دیاجائیگا۔ 

ای پیپر-دی نیشن