محکمہ ایکسائز نے منشیا ت فروش یاسر مسیح کو گرفتار کرلیا‘شراب برآمد
لاہور(نامہ نگار) ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر آصف طفیل کے احکامات اورای ٹی فیصل سندھوکی ہدایات پر انسپکٹر سید قمرالحسن زیدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے کریک ڈاؤن کے دوران نصیر آبادکے علاقے میںکارروائی کر کے منشیات فروش یاسر مسیح کو گرفتار کر کے 60لیٹر شراب کے دو کین برآمد کئے ہیںجبکہ ملزم کے خلاف تھانہ نصیرآباد میں مقدمہ درج کرا دیاگیا ہے ۔ایکسائز انسپکٹر سید قمرالحسن زیدی نے کہا ہے کہ دوران گرفتاری ملزم نے مزاحمت بھی کی تھی ۔ منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون کا سلسلہ جاری رہے گا اورڈی جی ڈاکٹر آصف طفیل کے احکامات پر شہرسے منشیات فروشوں کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔