ملک کیلئے کئی ٹائٹل جیتے، لیکن سرپرستی نہیں کی جاتی: باکسر آصف ہزارہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے پروفیشنل باکسر آصف ہزارہ نے کہا ہے کہ وہ ملک کیلئے کئی ٹائٹل جیت چکے ہیں لیکن سرپرستی نہیں کی جاتی۔ اپنی گاڑی فروخت کر کے ٹکٹ خریدا اور آسٹریلیا پہنچے۔انہوں نے شکوہ کیا کہ پاکستان میں باکسنگ کو سپانسر نہیں کیا جاتا۔ بیرون ملک ایونٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کرکے کافی خوشی ہوتی ہے۔بچپن سے ہی باکسنگ کا شوق تھا۔ اگلی فائٹ 26 نومبر کو ہے جس کیلئے تیاری کر رہا ہوں۔