’’میرے اچھے دوست‘ شوہر کو سالگرہ مبارک‘‘ ملالہ کی انسٹاگرام پر پوسٹ
لندن (این این آئی) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی جانب سے شوہر کی سالگرہ کے موقع پر خوبصورت پوسٹ شیئر کی گئی ہے۔ ملالہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ہمسفر کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے سب سے اچھے دوست اور شوہر عصر ملک کو سالگرہ مبارک۔ ملالہ کا عصر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھنا ہے کہ ہم نے جتنے لمحے ایک ساتھ گزارے ہیں آپ نے ان سب میں بے حد خوشی، ہنسی اور زندگی بھر دی ہے۔