سندھ کے 23آفت زدہ اضلاع میں عارضی پیرا میڈیکل سٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ
کراچی (این این آئی)سیلاب کے باعث سندھ کے 23 آفت زدہ قرار دیے گئے اضلاع میں عارضی پیرامیڈیکل اسٹاف بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق ان اضلاع میں 600میڈیکل آفیسرز،400لیڈی ڈاکٹرز،400ٹیکنیشن بھرتی کیے جائیں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق 400اسٹاف نرسز،250مڈوائف،500 ویکسینیٹرز عارضی بھرتی کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر،ڈی جی ہیلتھ اور دیگر پر مشتمل کمیٹی تجاویز مرتب کر کے منطوری لے گی۔واضح رہے کہ سندھ حکومت نے حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سجاول، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈوالہ یار، جامشورو، مٹیاری، میرپورخاص ، دادو ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد، نوشہروفیرز، سانگھڑ، سکھر، خیرپور، گھوٹکی، لاڑکانہ، کشمور،شکار پور، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور ملیر کو آفت زدہ قرار دیا تھا۔