میڈیکل کالجزمیں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ پھر یو ایچ ایس کے ذریعے کرانے کا فیصلہ
ملتان‘کوٹ ادو(خصوصی رپورٹر‘خبرنگار)میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ پھر یو ایچ ایس کے زیر انتظام کروانے کا فیصلہ ،پاکستان میڈیکل کمیشن نے وی سی یو ایچ ایس کو اکتوبر و نومبر میں ایم ڈی کیٹ کے انعقاد کے انتظامات کیلئے مراسلہ ارسال کر دیا۔تین برس بعد یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ایک مرتبہ پھر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد کرے گی۔ طلباء وطالبات ذہنی دباؤ کا شکار ہیں،یو ایچ ایس اور پی ایم ڈی سی کا سلیبس اور پیٹرن الگ الگ ہیں کہ بچے پیپر کی تیاری کس طریقہ کار سے کریں جبکہ پہلے اکتوبر کی تاریخ دی گئی تھی جو اب تبدیل کرکے نومبر کر دی گئی ہے۔