• news

بچوں کو قتل کر کے نعشیں سوٹ کیس میں چھپانے والی کیوی خاتون گرفتار


سیول(این این آئی) نیوزی لینڈ کے شہر اوکلینڈ میں بچوں کو قتل کر کے لاشیں سوٹ کیس میں چھپانے والی خاتون کو جنوبی کوریا گرفتار سے کرلیا گیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیاکے مطابق نیوزی لینڈ کی شہریت رکھنے والی 42 سالہ کورین نژاد خاتون 2018 میں بچوں کو قتل کرنے بعد جنوبی کوریا فرار ہوگئی تھی۔نیوزی لینڈ پولیس نیملزمہ کو انٹر پول اور مقامی پولیس کی مدد سے کورین شہر السن سے گرفتار کیا، تحقیقاتی اداروں کا کہنا  ہے کہ اگست میں لاشیں منظر عام پر آنے کے بعد واقعے کی مستقل تحقیقات کی جارہی تھی۔تحقیقاتی ٹیم کا کہنا تھا کہ لاشوں سے ملنے والے شواہد کی مدد سے قاتل تک رسائی ممکن ہوسکی، تحقیق کے دوران بچوں کی شناخت کے بعد خاتون کو کورین پولیس کی مدد سے فلیٹ سے گرفتار کیا گیا، تاہم پولیس نے بچوں اور ملزمہ کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ۔اب تک ہونے والی تحقیق کے مطابق بچوں کا باپ کینسر کا مریض تھا اور چند سال قبل اس مرض سے انتقال کرگیا تھا تاہم بچوں کے دادا اور دادی نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن