امریکہ: نرسوں کی 3 روزہ ہڑتال ختم ‘کام پر واپس آگئیں
واشنگٹن )اے پی پی(امریکی ریاست مینی سوٹا میں کم تنخواہ اور عملے کی کمی پر نرسز 3 روزہ ہڑتال ختم کرنے کے بعد کام پر واپس آگئیں اور آئندہ ہفتے مطالبات کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مینی سوٹا نرسز ایسوسی ایشن )ایم این اے)کی صدر میری ٹرنر نے کہا کہ ہڑتال میں 15 ہزار نرسوں نے حصہ لیا جو امریکی تاریخ کی سب سے بڑی ہڑتال تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب ہسپتال انتظامیہ عملہ دینے سے انکاری ہوتی ہے تو صحت عامہ کا بحران پیدا ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نرسیں آئندہ ہفتیانتظامیہ سے مطالبات کے حوالے سے دوبارہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔