روس سے گیس ‘تیل وقت پر لیتے توآج مہنگائی کا طوفان نہ ہوتا، فوادچوہدری
اسلام آ باد (آئی ا ین پی )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ روس سے گیس اورتیل وقت پر لے لیتے تو پاکستان میں مہنگائی کا طوفان جو آج ہے نہ ہوتا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے جاری کردہ بیان میں سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیوٹن نے پاکستان کو پھر انرجی کے شعبے میں تعاون کی پیشکش کی ہے اسے فوری طور پرعملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی نام نہاد حکومت نے مغربی آقاوں کو خوش کرنے کیلئے روس سے معاہدہ میں تاخیر کی۔
فوادچوہدری