• news
  • image

حدیقہ کیانی تونسہ پہنچ گئیں‘ رینجرز کے ہمراہ امدادی سامان تقسیم

کوٹلہ مغلاں (نیوز رپورٹر) سیلاب متاثرین ہمارے بہن بھائی ہیں ان کی زندگیاں بھی ہماری طرح ہی قیمتی ہیں سیلاب متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے سیلاب نے جانی و مالی نقصان کی حدیں پھلانگ لیں ہم متاثرین کے دکھ سکھ میں برابر کے شریک ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے پاکستان رینجرز کے زیر نگرانی  امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ تحصیل تونسہ کے سیلاب زدہ گاؤں ببی میں سیلاب متاثرین میں پانچ ٹرک راشن تقریباً 350 سے زائد خاندانوں میں تقسیم کرتے ہوئے کیا اور بیواؤں میں نقد رقم بھی تقسیم کی اور مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کی حالت زار دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے اور سیلاب سے متاثرہ لوگ خود کو تنہا مت سمجھیں پوری پاکستانی قوم آپ کے پیچھے کھڑی ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں آپ کے شانہ بشانہ ہو گی سیلاب سے جتنا نقصان ہوا ہے اس کی تاریخ نہیں ملتی ہے اس کی تباہی سالوں یاد رکھی جائیگی اور ہم پاکستان کے سیکورٹی اداروں بالخصوص پاکستان رینجرز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کہ وہ دن ہو یا رات پاکستانی قوم کی خدمت کے لیے حاضر ہیں اور ہمیں ہماری فورسز پر فخر ہے سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک ان کی مدد جاری رکھیں گے اور ان معمولات زندگی بحال ہونے تک ان کا ساتھ دیں گے۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن