پنجاب اسمبلی کا رواں اجلاس 19 ستمبر کو ہوگا
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی کے رواں اجلاس کی آئندہ نشست سوموار 19 ستمبر 2022 سہ پہر 3.00 بجے ہو گی۔ ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق سپیکر محمد سبطین خان نے قواعد و انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب، بابت 1997، کے قاعدہ 25 (بی) کے تحت حامل اختیارات بروئے کار لاتے ہوئے پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کی خواہش پر بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر اسمبلی کے اجلاس کی خصوصی نشست 19ستمبر 2022 بروز سوموار بوقت 3.00 بجے سہ پہر کے لئے مقرر کی ہے۔ قبل ازیں سپیکر نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 28 ستمبر 2022 تک کیلئے ملتوی کیا تھا۔
پنجاب اسمبلی اجلاس