• news

عدالت سے پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات پر کے پی حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار


 پشاور (این این آئی)پشاور ہائی کورٹ نے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کا اعلامیہ کالعدم قرار دیدیا۔پشاور ہائی کورٹ میں جسٹس لعل جان اور جسٹس شکیل نے خیبرپختونخوا حکومت کے اعلامیے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عدالت نے نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات کے معاملہ پر صوبائی حکومت کے اعلامیے کو کالعدم قرار دیدیا۔صوبائی حکومت نے پی ڈی ایم قیادت کیخلاف مقدمات کیلئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو اختیارات تفویض کیے تھے، اختیارات سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی درخواست پر دیئے گئے تھے۔واضح رہے کہ صوبائی حکومت کے اعلامیہ کو شبیر حسین گگیانی ایڈووکیٹ نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن