بنک ڈیفالٹر، پیپلز پارٹی رہنما عزیز الرحمن چن کی جائیداد نیلامی کا حکم
لاہور (خبرنگار) بینکنگ کورٹ نے بنک قرض ریکوری کیخلاف پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر عزیز الرحمن چن کی درخواستیں خارج کر دیں، عدالت نے جے ایس بنک کو عزیز الرحمن چن کی جائیدادیں عدالتی کارروائی کے بغیر فنانشل انسٹیٹیوشن آرڈیننس کی دفعہ 15 کے تحت نیلام کرنے کا حکم دیدیا۔ بینک کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عزیز الرحمن چن، جلیل الرحمن سمیت دیگر کو بنک کی رقم ادا نہ کرنے پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا، ڈیفالٹرز نے بنک کے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں، استدعا ہے کہ جائیدادیں نیلام کرنے پر جاری حکم امتناعی خارج اور بنک کیخلاف دعویٰ مسترد کیا جائے۔ عزیز الرحمن چن نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ جے ایس بنک سے تین مختلف کمپنیوں کے نام سے قرض لیا تھا جو واپس کر دیا۔