• news

وزیراعلیٰ کے مشیروں کی تعیناتی کے خلاف عدالت میں درخواست دائر


لاہور(سپیشل رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے تمام مشیروں کی تعیناتی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی گئی ۔درخواست میں میاں آصف نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پرویز الہٰی نے 30 سے زائد افراد کو سیاسی مشیر تعینات کیا جبکہ تعیناتی میں کسی قانون کی پاسداری نہیں کی گئی ۔ کروڑوں روپے کی مراعات وصول کررہے ہیں ، استدعا ہے کہ ان کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے۔

ای پیپر-دی نیشن