شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے 2 جہاز امداد لیکر پاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (نامہ نگار) شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کےلئے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیاءلیکر پاکستان پہنچے، جن میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج اور کھجوریں شامل ہیں جو کہ سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی گئی۔ پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ ملکر متاثرین میں سامان تقسیم کیا۔ سعودی امداد تمام صوبوں میں سیلاب متاثرین میں تقسیم کی جائے گی۔
دو جہاز