سردار انعام الحق کا پی پی 143 سے آزاد الیکشن لڑنے کا اعلان
صفدرآباد (نامہ نگار) سردار انعام الحق ڈوگر نے آزاد حیثیت سے حلقہ پی پی 143 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے اس سلسلہ میں نواحی گائوں جید چک 16میں اہلیان گائوں کی جانب سے انتخابی جلسہ کیا گیا ۔ اس موقع پر رانا شفیق ، عطااللہ بھٹی، سیٹھ ریاض احمد ، توقیر آصف نے اپنے ساتھیوں سمیت سردار انعام الحق ڈوگر کا والہانہ استقبال کیا اور آئندہ الیکشن میں بھر پور حمایت کا اعلان کیا ۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے سردار انعام الحق ڈوگر نے کہا کہ علاقہ کی محرومیوں کا ازالہ میری اولین ترجیح ہے ۔امن اور شرافت کی سیاست ہمارا شیوہ ہے ۔