آئی جی پنجاب نے ڈی پی اوحافظ آباد انور سعید طاہر کنگرا کوسرٹیفیکیٹ سے نوازا
حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے بہترین محکمانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد انور سعید طاہر کنگرا کو اعزازی سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے قیام کو بہتر بنانے اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کو یقینی بنانا ہی پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ اس حوالے سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جب کہ محکمانہ فرائض میں عدم توجہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔چیئرمین پریس کلب چودھری امتیاز احمد تاج، سابق چیئرمین و صدر پریس کلب رانا محمد ارشد انجم، مرکزی انجمن تاجران اتحاد کے صدر ملک ہمایوں شہزاد سمیت شہر بھر کی عوامی، سماجی،تنظیموں نے اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرنے پر آئی جی پنجاب فیصل شاہکار سے تعریفی سرٹیفیکٹ ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حافظ آباد انور سعید طاہر کنگرا کو مبار کباد پیش کی ۔