• news

خواہشات کے پیچھے لگنے سے  ہمارے قلوب بھی مردہ ہو جاتے ہیں: ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی

کامونکی(نمائندہ خصوصی)انسان،انسانیت کے درجے پر تب ہی فائز رہ سکتا ہے جب وہ حق پر ایمان لائے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے رہنما صاحبزادہ محمد فاروق انصاری،جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی ضلع گوجرانوالہ ڈاکٹر احسان اللہ عثمانی اور سماجی رہنما محمد سعید اختر ڈار نے اپنے اپنے بیان  میں کیا۔انہوں نے کہاکہ اللہ کریم نے انسان کو سمجھنے کی صلاحیت اور حق کا ادراک عطا فرمایا ہے۔لیکن جب انسان اس کو ذاتی خواہشات کے تحت سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو پھر وہ بھٹک کر جانوروں سے بھی بدتر ہو جاتا ہے اور تب وہ انسانیت کی صف میں نہیں رہتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی کی فرصت بہت بڑی دولت ہے اسے محض گزارا نہ جائے بلکہ اللہ کریم کے حکم کے مطابق بسر کی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ توبہ یہ ہے کہ کئے پر شرمندگی ہو اس کی معافی مانگی جائے اور آئندہ وہ گناہ نہ کیا جائے اپنی اصلاح کی جائے۔اللہ کریم توبہ کو بہت پسند فرماتے ہیں اور قبول فرماتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے قلوب زندہ رکھنے چاہئیں جب ہم اپنی ذاتی خواہشات کے پیچھے لگ جاتے ہیں پھر ہمارے قلوب بھی مردہ ہو جاتے ہیں جب بندہ اللہ کریم کے حکم کا اتباع کرے گا وہی انسانیت کے لیے بھی بھلائی سوچے گا۔

ای پیپر-دی نیشن