• news

علی امین گنڈا پور کیخلاف مقدمہ کیلئے وی سی گومل یونیورسٹی کا ایف آئی اے کو خط 

پشاور(بیورورپورٹ) گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے وائس چانسلر نے سابق وفاقی وزیرعلی امین گنڈاپورکیخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرنے کیلئے ایف آئی اے پشاور کو خط لکھ دیاجس کی کاپی وزیراعظم اور چیئرمین ہائی ایجوکیشن کمشن کو بھی ارسال کردی گئی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے درخواست میں کہا کہ سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے واٹس ایپ پیغامات کے ذریعے مجھے دھمکیاں دیں، مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کے ذریعے توہین آمیز ریمارکس دیئے۔جھوٹی الزام تراشی اور میرے خلاف عوام کو اکسانے، طلبہ کو اشتعال دلانے اور ہتک آمیز زبان استعمال کرکے کار سرکار میں مداخلت کرنے کے جرم میں علی امین کیخلاف سائبر کرائم ایکٹ 2016 کے تحت مقدمات درج کئے جائیں۔

ای پیپر-دی نیشن