• news

متحدہ کے تحفظات، وزیراعظم کی ہدایت پر رانا ثناء اللہ اگلے ہفتے کراچی جائیں گے 

کراچی (نیٹ نیوز) سٹریٹ کرائم میں اضافہ کے بعد متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء  اللہ کراچی کا دورہ کریں گے۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ آئندہ ہفتے کراچی کا دورہ کریں گے۔ پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام سے ملاقات ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا ایم کیوایم مرکز بہادرآباد کا دورہ بھی متوقع ہے۔ ایم کیوایم کے لاپتہ کارکنان کے اہلخانہ سے بھی ملاقات کریں گے۔ رانا ثناء اللہ کا سندھ حکومت کے نمائندوں کے ساتھ بھی اجلاس منعقد ہو گا۔

ای پیپر-دی نیشن