• news

 وزیراعظم کے معاون خصوصی  فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین سپرد خاک

اسلام آباد( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کو سپرد خاک کر دیا گیابریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کی نماز جنازہ ہفتے کی دوپہر آرمی قبرستان ریس کورس گرانڈ راولپنڈی میں ادا کی گئی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے نماز جنازہ میں شرکت کی سول اور فوجی حکام، مرحوم کے عزیز و اقارب اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی صدر ڈاکٹر عارف علوی نے فہد حسین اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور مرحوم کے لئے فاتحہ خوانی کی ۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کا تعلق آرمی کی آرمرڈ کور اور سپیشل سروسز گروپ سے تھا وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ کا وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر ریٹائرڈ جاوید حسین کے انتقال پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار وزیر قانون اعظم نزیر تارڑ کی مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعادریںا ثناء وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کے معاون خصوصی فہد حسین کے والد بریگیڈیئر (ر) جاوید حسین کی وفات پر اظہار افسوس وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب فہد حسین کے گھر گئیں اور فاتحہ خوانی کی وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے معیشت اور توانائی بلال اظہر کیانی اور وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدرشہباز وڑائچ بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن