توہین عدالت کیس ، رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ، نیا معافی نامی جمع کرادیا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ہو گئے۔ توہین عدالت کیس میں رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا۔ رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے۔ سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار، اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔ رانا شمیم اس سے قبل بھی ایک معافی نامہ جمع کرا چکے، جسے تسلیم نہیں کیا گیا تھا اور عدالت نے انہیں دوبارہ جواب جمع کرانے کا موقع دیا تھا۔