شیلا جیکسن نے ایوان ننمائندگان میں پاکستان سیلاب متاثرین کے لیے مدد کی اپیل کر دی
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کا دورہ کرنے کے بعد امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے سیلاب متاثرین کی صورتحال پر امریکی ایوان نمائندگان کو بریفنگ دی ہے۔ اپنی بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ حد نگاہ پانی ہی پانی۔ سیلاب کا پانی نکلنے میں چھ ماہ سے زائد کا عرصہ لگ سکتا ہے۔ پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ رکن کانگریس نے سیلاب متاثرین کی فوری مدد کیلئے بھی اپیل کر دی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر دکھائیں اور کہا کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کرنے کیلئے اس تاریخی موقع کو کھونا نہیں چاہئے۔ سیلاب متاثرین کیلئے باقاعدہ مدد کی اپیل کر دی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا سیلابی پانی نے پل اور سڑکیں تباہ کر دی ہیں۔ لوگ ان علاقوں میں محصور ہوکر رہ گئے ہیں۔ جہاں لوگوں نے پناہ لی‘ چاہے وہ پل ہو‘ سڑک ہو یا اور جگہ سب پانی بہا لے گیا۔