• news

ڈالر کی سٹے بازی روکنے کیلئے  حساس ادارے بھی متحرک

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ڈالر کی بیرون ملک غیرقانونی منتقلی اور سٹے بازی روکنے کیلئے حکومتی اداروں کے ساتھ حساس اداروں نے بھی کارروائیاں تیز کر دیں۔   ذرائع کے مطابق حساس اداروں اور ایئرپورٹ ایجنسیوں نے ایئرپورٹس پر سختی شروع کر دی ہے۔ ایئرپورٹس پر حساس اداروں کی مشکوک سامان اور افراد کی تلاشی کا عمل جاری ہے۔ مقصد ڈالر کی غیرقانونی طورپر منتقلی کے عمل کو روکنا ہے۔ ایف آئی اے  حکام کے مطابق ڈالر کی مصنوعی طریقہ سے قلت پیدا کرنے والے سٹہ بازوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈالر سٹے بازی

ای پیپر-دی نیشن