چین جانے والے پاکستانی طلبہ نے پی آئی اے کے کر ائے مسترد کر دیئے
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)چین جانے والے پاکستانی طلبہ نے قومی ائرلائن کے کرایوں میں بھاری بھرکم اضافے کے بعد معمولی کمی کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اسے مضحکہ خیز قرار دیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ چین کے تعلیمی اداروں کیلئے ویزے کھلتے ہی قومی ائر لائن نے کرایوں میں اضافہ کرتے ہوئے ایک لاکھ سے کم والا ٹکٹ پانچ لاکھ کا کردیا ۔ سات ہزار سے زائد طلبہ کو مسئلے سے نکالنے کیلئے پاک چائنا سٹوڈنٹ کونسل نے وزیر اعظم کو کھلا خط بھیجا ۔ طلبہ کے آواز اٹھانے پر کچھ روز قبل 22فیصد کمی کے اعلان کے بعد بھی یکطرفہ کرایہ چار لاکھ روپے سے زائد ہے۔ اس صورتحال سے چین جانے کیلئے تیار تقریبا سات ہزار سے زائد طلبہ کا مستقبل تاریک ہونے کا خطرہ ہے۔ طلبہ کی کونسل نے حکومت سے فوری نوٹس لینے اور دیگر روٹس کے مساوی کرائے مقرر کرنیکا مطالبہ کیا ہے۔
کر ائے مسترد