ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتیں‘ شہری لاکھوں روپے‘ قیمتی سامان سے محروم
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی و چوری کی متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی‘ طلائی زیورات‘ موبائل فون‘ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں سمیت دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق چوہنگ کے علاقہ میں حسنین کے گھر سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان‘ نواب ٹائون کے علاقہ میں اسد کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کی نقدی او دیگر سامان‘ شاہدرہ کے علاقہ میں کاشف کے گھر سے چار لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ ڈیفنس میں عقیل کے اہل خانہ سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ برکی کے علاقہ میں جنید سے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ کاہنہ میں اسلم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان‘ اقبال ٹائون کے علاقہ میں شاہد کے اہل خانہ سے دو لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ گلبرگ میں سعید سے ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا سامان‘ مسلم ٹائون کے علاقہ میں حیدر سے ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل اور نقدی چھین لی گئی۔ شاہدرہ اور ہڈیارہ سے گاڑیاں جبکہ راوی روڈ‘ گلشن راوی‘ سول لائن اور جوہر ٹائون سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔
وارداتیں