• news

حکیم ثناء اللہ کال کے انتظار میں‘ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے: فضل الرحمن 

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے صوبائی جنرل کونسل کے اجلاس سے اجلاس سے خطاب کرتے کہا ہے کہ ایک فتنے سے ہمارا واسطہ ہے۔ اسے ہم کچل چکے ہیں۔ جب تقریر کرتا ہے تو بونگی مارتا ہے بھارت کے پائلٹ کو پکڑا اور 24 گھنٹے کے اندر بھارت کے حوالے کیا، پاکستان کے سٹیٹ بنک کو تم نے آئی ایم ایف کے حوالے کیا۔ فارن فنڈنگ کیس آ چکا ہے۔ چوری نکل آئیے، عدالت  اس کے خلاف فیصلہ دیں تو عدالت غلط الیکشن کمشن اس کے خلاف فیصلہ دیں تو وہ جانبدار کہتا ہے میں کال دونگا، حکیم ثناء اللہ انتظار میں بیٹھا ہے کہتا ہے حکومت کو مزید وقت نہیں دے سکتا تم سے وقت کس نے مانگا ہے۔ الیکشن ہماری مرضی سے ہوں گے۔
 فضل الرحمن 

ای پیپر-دی نیشن