• news

بجلی بلز میں کے ایم سی کا جبراً ٹیکس لینا بھتہ خوری ہے: متحدہ 

کراچی (نیٹ نیوز) متحدہ قومی موومنٹ  پاکستان نے کراچی میں بجلی کے بلوں میں کے ایم سی کا ٹیکس جبراً لینے کی مذمت کی ہے۔ ترجمان ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے بیان  کراچی کے شہریوں سے جبراً ٹیکس وصول کرنا بھتہ خوری کے مترادف ہے۔ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہے۔ سندھ حکومت کراچی سے سالانہ 300 ارب کماتی ہے، اس کا حساب دے، واٹر بورڈ کے نام پر سندھ حکومت بھاری بل بھیجتی ہے وہ پیسے کہاں خرچ ہوئے؟ اربوں روپے ٹیکس دینے کے باوجود شہریوں کوپانی میسر ہے نہ سیوریج کا نظام۔
متحدہ

ای پیپر-دی نیشن