• news

صدر نے وفاقی محتسب فیصلے کیخلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کو غیر منصفانہ بل پر نظر ثانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وفاقی محتسب کے فیصلے کیخلاف دائر گیس کمپنی کی درخواست مسترد کردی۔صدر مملکت نے کہا گیس کمپنی شہری سے بلاجواز بل ، میٹر کی قیمت وصول کر کے بدانتظامی کی مرتکب ہوئی،گیس کمپنی نے پشاور کے شہری کو 44 ہزار روپے سے زائد کا بل بلاجواز چارج کیا۔صدر مملکت نے کہا کہ شہری کا گیس میٹر فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں خراب ہوا ، صارف کی کوئی غلطی نہیں،شکایت کنندہ نے اپنے میٹر کو پہنچنے والے نقصان کی ایف آئی آر بھی درج کرائی،یہ میٹر کو نقصان پہنچنے کا معاملہ ہے نہ کہ میٹر سے چھیڑ چھاڑ کا معاملہ ۔گیس کمپنی کی رپورٹ میں بھی شہری کی جانب سے گیس معاہدے کی خلاف ورزی کا ذکر نہیں،شہری کی باضابطہ درخواست کے بعد کمپنی نے گیس میٹر تبدیل کیا،گیس کمپنی اوگرا قواعد و ضوابط کے مطابق گیس میٹر 5 دن کے اندر مقامی لیبارٹری کو بھیجنے میں ناکام رہی۔
درخواست مسترد 

ای پیپر-دی نیشن