• news

سیلاب سب بہا لے گیا‘ آپریشن کیلئے 50 ہزار چاہئیں‘ مدد کی جائے: متاثرہ حاملہ خاتون کی اپیل

راجن پور (نوائے وقت رپورٹ) سیلاب سب بہا کر لے گیا۔ آپریشن کیلئے پیسے نہیں۔ راجن پور میں حاملہ خاتون علاج کیلئے پریشان۔ آپریشن کیلئے 50 ہزار روپے کہاں سے لائیں۔ ڈاکٹرز نے 5 دن بعد آپریشن کی تاریخ دے دی۔ آپریشن نہ ہونے کی صورت میں خاتون اور بچے کی جان کو خطرات ہیں۔ شوہر پھٹہ گاڑی چلاتا اور 500 روپے کی دیہاڑی لگاتا ہے۔ کھانے کو پیسے نہیں۔ آپریشن کیلئے پیسے کہاں سے لائیں؟۔ متاثرہ خاندان نے دہائی دی ہے کہ ان کی مدد کی جائے۔
خاتون/ اپیل

ای پیپر-دی نیشن