• news

 ایک ہی روز پیاگھر سدھارنے والی2بہنیں راہ عدم پر بھی ایک ساتھ روانہ

دنیاپور ( نامہ نگار) بیوی شوہر کی موت کا اور بہن اپنی بہن کا صدمہ برداشت نہ کرسکی، دونوں بہنوں کی گھر سے رخصتی بھی ایک دن ہوئی اور  دنیا سے بھی ایک ساتھ راہ عدم روانہ، تفصیل کے مطابق وی ٹی آئی دنیاپور میں انسٹرکٹر ساجد کریم کے والد حافظ عبدالکریم طور ایک ہفتہ قبل وفات پاگئے تھے گزشتہ روز ان کی والدہ اچانک پا گئیں جس کی اطلاع مرحومہ کی بہن زوجہ چوہدری خلیل طور کو ملی تو وہ بھی دم توڑ گئیں معلوم ہوا ہے کہ دونوں بہنوں کی شادی ایک ساتھ ہوئی تھی اور ان کی نماز جنازہ بھی ایک ساتھ ادا کی گئی جس کے بعد دونوں بہنوں کو ان کے آبائی قبرستان میں ایک دوسرے کے پہلو میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔
2بہنیں

ای پیپر-دی نیشن