• news

برطانیہ نے 3 ہزار تعلیمی سکالر شپس کا اعلان کر دیا، ایچ ای سی میں درخواستیں طلب 

لاہور (سپیشل رپورٹر) برطانیہ نے 3ہزار تعلیمی سکالرشپ کا اعلان کر دیا ہے۔ ہائر ایجو کیشن کمشن نے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ برطانیہ نے یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ کیلئے ماسٹر اور پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان کر دیا ہے۔ برطانیہ کامن ویلتھ پروگرام کے تحت تمام تعلیمی اخراجات ادا کرے گا۔ ایم اے اور ایم فل کی سکالر شپ طلباء کیلئے جبکہ پی ایچ ڈی سکالر شپ اساتذہ کیلئے مختص کی گئی ہے۔ یونیورسٹیوں کے طلباء اور اساتذہ 18 اکتوبر تک ہائیر ایجوکیشن کمشن کے ذریعے اپلائی کر سکیں گے۔
برطانیہ، سکالر شپ

ای پیپر-دی نیشن