اقبال
مجھے یقین کامل ہے کہ کشورکشائی اسلام کے حقیقی نصب العین کا حصہ نہ تھی۔ درحقیقت علاقائی فتوحات اور ملک گیری نے اسلام کو نقصان پہنچایا۔ کشورکشائی کی اس دھن کے باعث سوسائٹی کی اقتصادی اور جمہوری تنظیم کے وہ اصول بروئے کار نہ آسکے جو قرآن کریم اور احادیث نبویؐ میں یہاں وہاں روشن ہیں۔
(ڈاکٹر نکلسن کے نام علامہ اقبال کے خط سے اقتباس)