وفاقی حکومت نے ریٹیلر زکیلئے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا
اسلام آباد(خبرنگار)وفاقی حکومت نے ریٹیلر زکے لیے پیراسیٹامول ادویات پر مارجن مقرر کر دیا ہے پیرا سیٹامول گولیوں سسپنشن اور سیرپ پر مارجن کی حد مقررکر دی گئی ہے جسکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے کمپنیز ریٹیلر زکو پیراسیٹا مول پر پندرہ فی صد تک مارجن دے سکیں گی پندرہ فی صد تک ڈسکانٹ دینے پر اعتراضات 3 دن میں جمع کروا سکتے ہیں ،نوٹیفکیشن کے حوالے سے ادویات ساز کمپنیز نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کے نوٹیفکیشن پر اعتراض اٹھا دیا ہے چیئرمین پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن قاضی منصور دلاورنے کہا ہے کہ حکومت نے پیرا سیٹامول کی قیمت بڑھانے کی بجائے مارجن کم کیاگیاقاضی منصور دلاور پہلے کمپنیز کم از کم 15فی صد ڈسکانٹ مارجن دینے کی پابند تھی کمپنیز ریٹیلرز کو 30فی صد تک بھی مارجن دیتی تھی۔
مارجن مقرر