امپورٹڈ حکومت عیاشیاں کر رہی، مہنگائی سے قوم کی زندگی اجیرن: فیاض چوہان
لاہور؍ راولپنڈی (نیوز رپورٹر+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے راولپنڈی پبلک سیکرٹریٹ میں وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ عوام سیلاب اور مہنگائی کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں اور وزیر اعظم بیرونی دوروں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ انہیں کسی صورت عوام کی فکر نہیں ہے۔ کرپشن زدہ حکومت نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے۔ مہنگائی سے پوری قوم کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔ مہنگائی سے تنگ آکر مزدور طبقہ خودکشیاں کر رہا ہے۔ لوگوں کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور امپورٹڈ حکومت عیاشیاں کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت کا مشن صرف اپنے کرپشن کے کیسز ختم کرنا ہیں۔ کرپٹ امپورٹڈ حکومت کے تمام چیلے اپنے مشن میں کامیاب ہو رہے ہیں۔ عوام کی ان کو نہ کبھی فکر تھی اور نہ ہے۔ ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ الیکشن جلد نہ ہوئے تو پوری قوم سڑکوں پر ہو گی۔ ہمارا مطالبہ شفاف اور جلد الیکشن ہیں جس سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ امپورٹڈ حکومت کے دور میں کرائم کی شرح، بے روزگاری اور مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
فیاض چوہان