شوکت خانم لاہور، پشاور کیلئے انٹر پرائز ایکریڈیٹیشن کا اعزاز
لاہور ( نیوز رپورٹر) لاہور اور پشاور میں واقع شوکت خانم میموریل کینسرہسپتال اور ریسرچ سنٹرز اور کراچی میں واقع ڈائگناسٹک سنٹر اور کلینک کا حال ہی میں ایک جامع سروے کرنے کے بعد جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے ادارے کو انٹرپرائز ایکریڈیٹیشن دی گئی ہے۔ شوکت خانم ہسپتال ان چند پہلے اداروں میں سے ایک جہاں فراہم کی والی تمام سہولیات کو جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل کی جانب سے بین الاقوامی معیار کے مطابق ہونے کی منظوری دی گئی ہے۔ جوائنٹ کمیشن انٹرنیشنل ایک امریکی ادارہ ہے جو دنیا بھر میں مریضوں کے تحفظ اور صحت کی سہولیات کے اعلیٰ ترین پیمانے متعارف کروانے کے حوالے سے پہچانا جا تا ہے ۔