• news

سکیورٹی کیلئے دربار کے گردو نواح کی چھتوں پر سنائپر تعینات رہے 


لاہور(نمائند ہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثر نے دربار حضرت علی ہجویریؒؒ کا وزٹ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہٍٍ لیا۔ ڈی سی او لاہور، ایس ایس پی آپریشنز، ایس پی سکیورٹی اور دیگر افسران انکے ہمراہ تھے۔ افضال احمد کوثرنے ڈی سی او کے ہمراہ زائرین کے چیکنگ میکانزم سمیت وضو خانہ اور لنگر خانوں کابھی معائنہ کیا۔ڈی آئی جی آپریشنزنے ڈیوٹی پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور انہیں الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ انہوںنے کہا کہ ملک بھر سے آنے والے زائرین کوبھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔دربار کی سکیورٹی پر 3ہزار سے زائد افسران واہلکار ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ دربار کے گردونواح کی چھتوں پر تعینات سنائپرز مکمل الرٹ رہیں، اطراف میں مشکوک افراد و سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ پولیس اہلکار زائرین سے دورانِ چیکنگ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔ دوسرے اضلاع سے دربار آنے والے زائرین کی رہنمائی کریں۔امن و عامہ کے قیام اور کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بچنے کیلئے دربار کے اطراف میں سرچ اینڈ سویپ آپریشنز جاری ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن