ہارون بھٹی پی ٹی آئی اقبال ٹائون کے سینئر نائب صدر مقرر
لاہور ( نیوز رپورٹر) تحریک انصاف نے ہارون یوسف بھٹی کو اقبال ٹاؤن کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر کر دیا۔ پی ٹی آئی نے علاقائی سطح پر پارٹی کی سرگرمیوں کو بہتر بنانے کی لاہور کے مقامی عہدیداران کی لسٹ جاری کر دی۔ تحریک انصاف نے علاقائی عہدیداران کے ذمہ ٹاؤن آفس کو فعال کرنے کے علاوہ مقررہ وقت کے دوران یونین کونسل کی سطح پر محلے اور بلاک میں تنظیم سازی کی ذمہ داری عائد کی ہے۔ ہارون بھٹی نے اقبال ٹاؤن کا سینئر وائس پریذیڈنٹ مقرر ہونے پر پارٹی قیادت کا شکریہ اداکیا۔